اہم خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو کہا ہے کہ کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کر لیںتاکہ27 ستمبر 2023 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں