اہم خبریں

آر ٹی ایس سے سبق سیکھا ، ہم ایک سسٹم پر انحصار نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن حکام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ انتخابات والے دن ڈیٹا مختلف لیولز سے ہوتا ہوا آئے گا ،آر ٹی ایس سے سبق سیکھا ،اب ہم ایک سسٹم پر انحصار نہیں کرسکتے الیکشن کمیشن میں مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے قائم کرے گا ۔آج الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری عاصم حسین نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتخابات والے دن ڈیٹا مختلف سسٹمز سے آئے گا ، ایک سسٹم پر انحصار نہیں کیا جا رہا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سعد علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مانیٹرنگ سسٹم 24 گھنٹے کام کرے گا اس کے علاوہ ضلعی اور صوبائی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ہم مانیٹرنگ سسٹم میں مزید بہتری لائیں گے ،ڈیٹا کو اینالسٹس کو بھی بھرتی کریں گے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ نظام میں بہتری لائے ہیں، ہم نے آر ٹی ایس سے بہت سبق سکھا ہے ، ہم اب ایک سسٹم پر انحصار نہیں کر رہے بلکہ تین سسٹمز سے انتخابی نتائج آئیں گے۔

متعلقہ خبریں