اہم خبریں

پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا، شہبازشریف

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا۔ہفتہ کو بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے حواریوں کو این آر او دینے کے لیے دو بار نیب قانون تبدیل کیا۔ متنازع فیصلے آئے ہیں، پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ صدارتی آرڈیننس کے وقت جسٹس عمرعطا کہاں تھے،آخر میں انہوں نے کہاکہ بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نوازشریف کےخلاف فیصلے ہوئے۔

متعلقہ خبریں