لندن(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ہفتہ کوراجہ ریاض نے (ن) لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف سے لندن میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔















