اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 29 ستمبر بروزجمعہ کو ہوگی۔ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔















