کوئٹہ(نیوزڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نےبلوچستان کے دوعلاقوں کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں کے دوران ڈھائی من چرس قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ مزید سات کارروائیوں کے دوران 152 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔















