اہم خبریں

نوازشریف کیخلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش کی وجہ سے عوام کو مہنگائی ملی۔ہفتہ کو مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ن لیگ کے بانی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ معمارِ پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ’گڈ بائے‘۔انہوں نے کہاکہ وعدہ ہے کہ خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں