اہم خبریں

چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے رہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے انہیں راہداری ریمانڈ کے لیے جو ڈیشل کمپلیکس منتقل کردیا جہاں ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے ،طبی معائنے کے بعد آج شام پرویزا لہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے سمیت کرپشن کے چار مقدمات درج ہیں۔ دوسری طرف وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہٰی کو 12 ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا، انہیں ایک کیس رہائی ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں