اسلام آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹی الائنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں منعقدہ مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے،پاکستان بنانے میں علماء کا اہم کردار تھا اور پاکستان بچانے میں بھی علماء کا کردار ہوگا ریاست کا فرض ہے کہ وہ تمام پاکستانی شہریوں کو بلا تفریق ان کے جائز حقوق بے حضرت عمر نے غیر مسلم کے لیے بھی بیت المال سے وظیفہ مقرر کیا تھا اسلام مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کے حقوق کا مساوی طور پر تحفظ کرتا ہے، اگر ہم اللہ اور رسول ؐ کی تعلیمات پر انکی روح کےمطابق عمل کریں تو جڑانولاہ جیسے واقعات رونما نہ ہوسکیں،مشائخ کانفرنس سے تقریب کے میزبان اور ورلڈ مینارٹی الائنس کےکنوینئر سابق وفاقی وزیرجے سالک، انٹرنیشنل اسلاملک یونیورسٹی کے شعبہ تقابل ادیان کے چیئرمین ڈاکٹر آفتاب احمد،ممبر پیس کونسل بہاولپور محمد عبدالرزاق ، حافظ سجاد آف گولڑہ شریف، پادری عظیم، پادری انتخاب،قاری محمد بشیر، جاوید اقبال ، محمدی سیفی،مولانا محمد حذیفہ، ہندؤسرون کماربھیل، شیڈول کاسٹ بھیمراج سرون بھیل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا تھا کہ رسول پاکؐ نے مسیحیوں کو مساجدمیں عبادات کرنے کا موقع دیا تھا،رسول پاکؐ نے مسیحیوں کیساتھ چھ میثاق کئے تھے اور اپنی امت کو حکم دیا تھا کہ ان پر تا قیامت عملدرآمد کیا جائے،ہم نے دو قومی نظریئے کی اصل روح کو سمجھا ہی نہیں ورنہ جڑانوالہ جیسے واقعات سے بچا جا سکتا تھا،ہمیں مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان ہونے والے میثاق کو نصاب میں شامل کرنا ہوگا،ہمارے کون کا آخری قطرہ بھی اس ملک کی خاطر بہے گا،یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ہم اسے بکھرنے نہیں دینگے، محمد عبدالرزاق نے کہا کہ ہم اللہ اور رسول ؐکو تو مانتے ہیں مگر انکی نہیں مانتے ورنہ جڑانوالہ جیسے واقعات رونماء نہ ہوتے، تمام آسمانی کتابوں میں اللہ تعالیٰ نے امن و محبت کا پیغام دیا ہے، ہم بغیر تحقیق کے دوسروں کو آگ لگا دیتے ہیں جو کہ نبی پاک ؐ کی نہ یسوع مسیح کی تعلیمات ہیں،حافظ سجاد گولڑوی نے کہا کہ پاکستان بنانے میں علماء کا کردار تھا اور بچانے میں بھی انکا کردار اہم ہوگا،ریاست کا فرض ہے کہ وہ تمام مزاہب کے شہریوں کو بلا تفریق انکے تمام جائز حقوق دے کیونکہ اسلام تمام مذاہب کیلئے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،حضرت عمر نے اقلیتوں کیلئے بیت المال سے وظیفہ جاری کر رکھا تھا۔















