اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جاری فیصلے کے مطابق ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کیخلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے، ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ریکارڈ ہی کافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں