اسلام آباد (اے بی این نیوز )سائفر کیس، چئیر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، محفوظ فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سنایا،اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور، ا سدعمر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا نے کا حکم ، گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف آئی اے اسدعمر کو پہلے آگاہ کرےگی، جج ابوالحسنات کا فیصلہ۔ فیصلے میں کہا ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق اسدعمر کی گرفتاری مطلوب نہیں، اسدعمر نے شامل تفتیش ہونے کا اظہار کیا لیکن پراسیکیوشن نے شامل تفتیش نہیں کیا۔















