لاہور(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون اس سے نکال سکتا ہے؟نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔















