اہم خبریں

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا سندھ میں مل کر چلنے پر اتفاق

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے سندھ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔جمعرات کو کراچی میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سندھ کارڈ نہیں چلنے دیں گے، دیہی سندھ میں اسٹریٹ پاور جے یو آئی کے پاس ہے پیپلز پارٹی کے پاس نہیں، دیہی سندھ میں سیاسی قوت جے یو آئی کے پاس ہے، سندھ کے عوام کے ساتھ 15 سال ظلم کیا جاتا رہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم نے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متفقہ طور پر تبادلے اور تعیناتیوں کو مسترد کیا ہے، ایماندار افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں