کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ٹریفک حادثہ،ماں بیٹی جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا، حادثہ موٹرسائیکل اسپیڈبریکرسےسلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں ،لاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل کےاسپیڈبریکرپرسلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث پیچھے سے آنے والا ٹریلر نے خواتین کو کچل ڈالا ،ٹریلرڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔















