لاہور (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی، عمران خان بالکل نہیں ٹوٹے گا، جتنا عمران خان پر دباؤ ڈالیں گے وہ مزید مضبوط ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جبر کے باوجود آج بھی قائم ہے، جتنا جبر ہمارے ساتھ ہوا ابھی عمران خان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا، عدالتیں عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ ہماری دفعہ عدالتیں ہمارے خلاف تھیں۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا مولانا صاحب ایسی باتیں نہ کریں، وہ خود بضد تھے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلدی لائی جائے، بہت سے میٹنگز کا گواہ ہوں جس میں مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بات کی۔















