اہم خبریں

سلیکٹڈحکومت کیخلاف ہم نے تحریک چلائی تھی،بلاول بھٹو

مظفر گڑھ (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی کو نہیں پتا انتخابات کب ہوں گے، 9 مئی کو حملے کرنیوالی جماعت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مظفرگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاہم نے عمران کی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف تحریک چلائی ،نالائق اور نااہل وزیراعظم کے دور میں خارجہ بحران پیدا کیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ انشاء اللہ اس ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے، اگلی بار مزدور کارڈ پروگرام میں ایک چھوٹا سا حصہ ڈالنے کے بعد مزدوروں کو سہولیات دیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں کہ بجلی کے بل اور بچوں کی فیس کیسے دیں، آج ملک کے مسائل بہت زیادہ ہیں، مہنگائی کے مسائل کا حل قائد عوام کے منشور میں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں