اہم خبریں

سابق حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ نے آئینی مدت میں الیکشن کیلئے ہماری درخواست پر ایکشن نہیں لیا۔ اہم ترین قومی مسئلے پر سپریم کورٹ سے 29 اگست کو رجوع کیا تھا۔بدھ کوجاری کئے گئے اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہیں، سابق حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

متعلقہ خبریں