اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کہاہے کہ نیشپا لیز میں کنواں نمبر 10 اور 11 سے خام تیل کی پیداوار میں 1730بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ۔بدھ کو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشپا کنواں 10 سے خام تیل کی پیداوار میں 900 بیرل کا اضافہ ہوا ہے، نیشپا کنواں نمبر 10 کی پیداوار اب بڑھ کر 1340 بیرل یومیہ ہوگئی۔نیشپا کنواں نمبر 10 ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔















