کولمبو(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا ہے کہ فاسٹ بائولرنسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔بدھ کو کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں، دوسرے بولرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔ مورنی مورکل نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے، یہ کھیل کا حصہ ہیں۔















