اہم خبریں

صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے کے لیے میرے ہی یوم پیدائش کے دن کا انتخاب کیا ،شیخ رشید

اسلام آباد (اے بی این نیوز)شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کی تجویز دینے کے لیے میرے ہی یوم پیدائش 6 نومبر کے دن کا انتخاب کیا ہے،میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کے 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی، اُکھاڑ پچھاڑ ہو گی کل ppp کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دیکھائے گی،اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرے گی پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے،اسی سال ہو جانا ہے اور 30 دسمبر تک حقیقی فیصلے آجائیں گے، 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

متعلقہ خبریں