طرابلس(نیوز ڈیسک) لیبیا میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی،2 ہزار سے زائد ہلاکتیں۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب اور طوفان کی وجہ سے لیبیا کے علاقے ڈیرنا کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،فوری مدد نہ پہنچنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جو مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے ،سیلاب سے سمندری علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،سڑکیں اور نظام مواصلات تباہ ہو کر رہ گیا ہے ،شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں ہنچا ان ،سوسا، المرج اور شحط شامل ہیں ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں انہیں سرکاری عمارتوں میں پناہ دی جا رہی ہے۔















