گلگت ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا گلگت اور ہنزہ کا دو روزہ دورہ، وزیراعظم نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا ، نگران وزیراعظم نے کشروٹ گرلز ہائی سکول گلگت کے طلبا کے بنائے گئے ماڈلز کا بھی معائنہ کیا،بچوں نے وزیراعظم کو ماڈلز پر بریفنگ بھی دی،وزیراعظم بچوں سے بات چیت بھی کرتے رہے،وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، سیاسی قیادت اور مقامی عمائدین و اکابرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔















