طرابلس (نیوزڈیسک)بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کی لیبیا میں تباہ کاریاں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب نے شمالی افریقی ملک لیبیا میں شدید تباہی مچا دی، لیبیا کے متعدد مشرقی ساحلی قصبوں میں ہزاروںافراد لاپتہ،مقامی رہنماء کے مطابق تقریباً دو ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔رواں ہفتے سیلاب سے مرنے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 61 تھی،محکمہ صحت کے اعدادوشمارمیں لیبیا کا علاقہ ڈیرنا شامل نہیں تھا،دو اپ اسٹریم ڈیم پھٹنے سے ڈیرنا کے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد میں سے بیشتر کے سیلابی پانی بہہ جانے کا خطرہ ہے،لاپتہ افراد میں سے بیشتر کا سیلابی پانی میں بہہ جانے کا خطرہ ہے۔















