کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہاہے کہ حکومت بجلی کی نرخ کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کیلئے نیا ٹیرف لائیں گے، صنعت کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنےکی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں، ریکوری کی جا رہی ہے، ڈالر کے ریٹ کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں تبدیلی آتی ہے، جولائی کے بلز میں واجبات سے اگست میں بلز زیادہ آئے تھے۔















