اہم خبریں

مراکش میں قیامت خیززلزلہ ، اموات 2 ہزار سے تجاوز کر گئیں

رباط(نیوز ڈیسک) مراکش میں قیامت خیززلزلہ ، اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ، 12سو سے زائد افراد زخمی ہونے کا خدشہ، ابھی بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ، حکومت کاقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ مراکش میں 1960 میں آنے والے زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے،حالیہ زلزلے میں بھی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں