واشنگٹن(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کیمطابق ایم او یو کے تحت ٹرانزٹ کوریڈور کے ذریعے ایشیا کو یورپ سے ملایا جائے گا ۔ منصوبے کا مقصد قابل تجدید بجلی اور صاف ہائیڈروجن کو ٹرانسمیشن کیبلز کی ذریعے منتقل کیا جائے گا،منصوبے کے ذریعے ریل رابطوں کی تعمیر میں سہولت فراہم ہوگی ، منصوبے کا مقصد توانائی کا تحفظ، صاف توانائی کیلئے کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ذریعے معیشت کو فروغ دینا شامل ۔ فائبر کیبلز کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل، اور ریل اور بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی تجارت اور نقل و حمل کو فروغ دینا شامل۔















