اہم خبریں

یواے ای ایئرپورٹ سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ،2 پائلٹوں سمیت عملہ لاپتہ

دبئی (نیوزڈیسک) یوہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے جن کا تعلق مصر اور جنوبی افریقا سے ہے۔رپورٹس کے مطابق المکتوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام نے رات 8:30 بجے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی، پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے۔

متعلقہ خبریں