ابوظہبی(نیوزڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ متوقع ہے،یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نےبتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔















