انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں پاکستان کایوم دفاع اور شہدا جوش و جذبے اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا، مسلح افواج اور ان شہداء کی بےمثال جرات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادر وطن کےکامیابی کےساتھ دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جب بھارتی افواج نے1965 میں پوری طاقت کےساتھ بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کیا۔ ترکی کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات اور کمانڈر ترک جنرل اسٹاف(ٹی جی ایس)جنرل میتون گوراک مہمان خصوصی تھے۔پاکستان ہاؤس انقرہ میں یوم دفاع کی تقریب میں6 ستمبر کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے سفیرڈاکٹر یوسف جنید نےکہا کہ 16روزہ جنگ نے یہ سبق چھوڑا کہ امن پسند، بہادراورخوددار قومیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ ملک کو طاقت اور جارحیت سے شکست نہیں دی جا سکتی ، گزشتہ 76سالوں میں پاکستان پرتین بڑی جنگیں اور بے شمار جھڑپوں کےکئی دور مسلط کیے گئے ہیں۔سفیر نے مزیدکہاکہ بھارت جموں وکشمیر پراپناغیر قانونی اورغیراخلاقی فوجی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی قانون کے ہر اصول اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےخلاف کشمیریوں کےحق خودارادیت سےانکار کر رہا ہے۔یوسف جنید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے پرعزم ہےاوراس نےدہشتگردی کے خلاف عالمی مہمات اور پوری دنیا میں امن کے مشن میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان تعمیری مصروفیات، مذاکرات اور پرامن بقائے باہمی کے ذریعے مسائل کےحل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں کہا کہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ترک قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے اپنے کلمات میں مثالی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات بالخصوص فروغ پاتے ہوئے دفاعی تعلقات اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان بہترین تعاون کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعلقات خطے اوراس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینےکا ایک اہم عنصر ہیں۔ کمانڈر ترکش جنرل سٹاف (ٹی جی ایس) جنرل میتون گوراک نےپاکستان ترک شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے افواج پاکستان کے شہداء کی قربانیوں اور بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔استقبالیہ میں ترکیہ کے اعلیٰ سول اورفوجی حکام، سفیروں، سفارتی کور کے ارکان، دفاعی اور ملٹری اتاشی، میڈیا کے افراد اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔















