اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹی بی کے ماہر ڈاکٹر عامر نے کہاہے کہ ملک بھر میں ٹی بی (تپِ دق) کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔پیر کو ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر 132 افراد صرف ٹی بی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی بی پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح میں 5ویں نمبر پر ہے۔















