لاہور ( اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیا ریا ں مکمل، قائد ن لیگ کا اسلام آباد کے بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ ، نواز شریف پندرہ اکتوبر کو لندن سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپسی کے لئے خصوصی پرواز کا استعمال نہیں کریں گے، واپسی مسافر طیارے کے ذریعے ہو گی، مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دئیے، استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کی ہے۔















