اہم خبریں

حجاب سے پورا یورپ ڈرتا ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حجاب کے ڈیڑھ گز کپڑے سے پورا یورپ ڈرتا ہے۔پیر کوعالمی یوم حجاب پر ریلی سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ حجاب خواتین کی حیا اور اُن کے کردار کی علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حجاب ہمارے معاشرے کی تہذیب کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بندوقوں کے سائے میں بھی حجاب نہیں چھوڑا۔

متعلقہ خبریں