اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چینی بحرا ن پر ن لیگ اور پیپلز پا رٹی آ منے سامنے،،، مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈا ل دی، کہا چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی،،نوید قمر کہتے ہیں کوئی شک نہیں سابقہ مخلوط حکومت میں وزارت تجارت پی پی پی کے پاس تھی، معاشی پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے ن لیگ کی حکومت کرتی تھی۔















