اہم خبریں

ملک کی معاشی بحالی کیلئے نوازشریف جلد وطن واپس آئینگے، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کوہٹانے کیلئے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کولانے پرجنرل باجوہ کے پچھتاوے کا علم نہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوسپورٹ کرنے کے لیے 126دن کادھرناکرایاگیا، حکومت کیلئے مشکلات پیداکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی نوازشریف کی قیادت میں مشکلات پرقابوپایا، اب بھی وہی مشکلات پرقابوپائینگے ،ملک کی معاشی بحالی کیلئے نوازشریف جلد وطن واپس آئینگے۔

متعلقہ خبریں