اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں، حافظ حمداللّٰہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)رہنماء جمعیت علمائے اسلام (ف)حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیانات این آر او کی بھیک ہے،اتوار کو جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آ گئی ہو گی کہ بشریٰ بی بی کیوں مختلف لوگوں سے ڈیل کے لیے ملاقاتیں کرتی رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدرمملکت عارف علوی اپنے منصب کا غلط استعمال کر کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او دینے کی کوششں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں