اہم خبریں

عمران خان آج خودچور ثابت ہو چکے ہیں، نثار کھوڑو

ٹھٹھہ(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج خود چور ثابت ہو چکے ہیں۔اتوار کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ ملک کو مسائل سے عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی عام انتخابات آئینی طور پر 90 روز میں چاہتی ہے، نثارکھوڑونے کہاکہ انتخابات آئینی مدت میں وقت پر ہوں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو۔

متعلقہ خبریں