اہم خبریں

سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش نکلا،پولیس کا دعویٰ

جڑانوالہ(نیوزڈیسک)سانحہ جڑانوالہ سے متعلق فیصل آباد پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اصل وجہ مسیحی برادری کے 2 افراد کی آپس میں ذاتی رنجش تھی۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایاکہ ملزم پرویز مسیح کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ملزم پرویز مسیح نے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی تاہم قتل کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ترجمان کے مطابق بعدازاںملزم پرویز نے توہین قرآن کی گھناؤئی سازش کی ،پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی جسے دیکھ لوگ مشتعل ہوگئے اور اس کے نتیجے میں مسیحی بستوں میں گھر اور چرچز نذز آتش کردیئے گئے،ترجمان پولیس نے مزید بتایاکہ مقدمے میں ملزم پرویز مسیح اور عمیر راجہ سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں اور اس حوالے سےمزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں