اہم خبریں

جماعتِ اسلامی ملک کے غریبوں کا دفاع کرے گی، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہم واپڈاکو لوگوں کے بجلی کے میٹر اتارنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے،اتوارکواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس کا میٹر اتارا جائے وہ ہمیں اطلاع کرے،ان کا کہناتھاکہ حکومت بلوں کے ذریعے لوٹ مار کر رہی ہے، بلوں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم اطلاعات مل رہی ہیںکہ حکومت 90 روپے فی یونٹ بجلی کرنا چاہتی ہے، افسوس ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کو نان ایشو قرار دیا، آخرمیں انہوں نے کہاکہ ہم آئی پی پیز کے معاہدے نہیں مانتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں