اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی نے طلباء یونین کی بحالی کاعندیہ دے دیا،اتوار کو انہوں نے سندھ کے تمام وائس چانسلرز سے ملاقات کی اوراس موقع پر بتایا کہ وہ طلباء یونین کی بحالی کے لئے جامعات کی انتظامیہ سے بات کرینگے۔ان کا کہناتھا کہ حالات کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیئے جائینگے،ایک سوال کے جواب میں وزیرتعلیم نے کہاکہ انہوں نے اس حوالے سےبین الصوبائی وزارتِ تعلیم کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔















