سکھر(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم تنخواہ50ہزارروپے کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 2011 کے بعد پہلی بار ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35فیصد بڑھائیں،بیرونی قرضوں سےنجات حاصل کئے بغیر مہنگائی سے جان نہیں چھوٹے گی ،مہنگائی کے باعث غریب کے پاس جان دینے کے سواکچھ نہیں بچا،ہم نے مختصردورحکومت میں مہنگائی سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ غربت پرقابو پانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔















