بہاولنگر (نیوز ڈیسک) بہاولنگر میں سیلاب نے تباہی مچادی ،دریائی بیلٹ شدید متاثر،1 لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر لگی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی 150 کلو میٹر کے پر محیط دریائی بیلٹ میں سیلاب نے تباہی مچادی،1لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر لگیں فصلیں تباہ ،لاکھوں افراگد نقل مکانی کرنے پر مجبور،157 گاؤں متاثر، 17 ہزار 549 گھروں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے،دریائے سندھ میں راکھواں کے مقام پر زمینی کٹاؤمیں اضافہ ، 3سرکاری سکول ،9مساجد،10ہزار ایکڑاراضی سمیت 15بستیوں سیلاب کی لپیٹ میں آگئیں، ہزاروں ایکڑ اراضی کٹاؤ کا شکار۔ پانی کا بہاؤ کم ہونے رپ متاثرین گھر کو لوٹیں گے۔















