اہم خبریں

گورنر ہاؤس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی, 20 کلو گری بادام, 5 کلو چھوارے10 کلو شہد, 5 کلو پستا, 20 کلو چیز, اور 10 کلو بادیان خطائی کا ٹینڈرجاری

لاہور( اے بی این نیوز     )مہنگائی سے لڑنے کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پہلوانی نسخہ اپنا لیا‏گورنر ہاؤس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی, 20 کلو گری بادام, 5 کلو چھواروں کا ٹینڈ جاری ٹینڈر میں 10 کلو شہد, 5 کلو پستا, 20 کلو چیز, اور 10 کلو بادیان خطائی شامل ٹینڈر میں 150 بوٹلز کافی جار سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہیں‏گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کے لیے 75 لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے اس حوالے سے ترجمان گورنر پنجاب کا وضاحتی بیان جاری،‏گورنر پنجاب اپنے، اپنے اہل وعیال اور ذاتی مہمانوں کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔‏ان اخراجات کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جاتی ہے۔‏گورنر ہاوس کے ٹینڈرز میں جن اخراجات کا ذکر ہے وہ گورنر کی ذات کیلئے نہیںگورنر ہاوس میں ہونے والے عوامی پروگراموں، ملکی اور غیر ملکی مندوبین، سفیروں اور اجلاس میں آئے مہمانوں کی تواضع میں خرچ ہوتے ہیں۔ ‏ گورنر ہاؤس میں ریاست کے کئی اکابرین بشمول صدر پاکستان، صوبائی گورنرز وغیرہ بھی مع سٹاف قیام پذیر ہوتے ہیں۔ہائی پروفائل مہمانوں کی مہمانداری بھی گورنر ہاؤس کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔گورنر ہاؤس میں شفافیت کے عمل کو فروغ دینے کیلئے پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ۔‏ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اپنی مکمل تنخواہ بھی سرکاری اور عوامی فلاح کے فنڈز میں دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں