اہم خبریں

چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری چیلنج،رہا کرنے کی استدعا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )چوہدری پرویز الٰہی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری چیلنج ،، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر، درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے ، سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا جارہا ہے، ایم پی او گرفتاری کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد،، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ،سپرنٹینڈنٹ جیل کو فر یق بنا یا گیاہے ،تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالہٰی اٹک جیل منتقل، 15دن نظربند رکھنےکے احکامات جا ری ،،حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ پرویز الہٰی کو آزاد چھوڑا گیا تو وہ کارکنوں کوبدامنی پر اکسا سکتے ہیں ، انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے،، ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان امن و امان کی صورتحال کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں