اہم خبریں

مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب غریبوں کی تکلیف دیکھتی ہوں،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

اسلم آباد (  اے بی این نیوز   )نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب غریبوں کی تکلیف دیکھتی ہوں،ہماری حکومت مخلصانہ طور پر عوام کی بہتری کیلئے کام کرے گی،جو پالیسیاں ہمیں ملیں وہ دہائیوں سے چل رہی ہیں،وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ان کو یقین دہانی کرائی ہےمعاہدے پر عمل کرینگے،سابق حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اس کے مطابق چلیں گے،سماجی تحفظ کے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،پاکستان کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے اور مالی خسارہ ختم کرنا ضروری ہے،بجلی کے شعبے میں دی گئی مراعات کئی عرصے دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں