فلوریڈا(نیوزڈیسک)سمندری طوفان اڈیلیا کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد فلوریڈا کی طرف بڑھنے لگاآج 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ساحل سے ٹکرانے کا امکان فلوریڈا ،جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں لاکھوں باشندے متاثر ہو سکتے ہیں ،خبر ایجنسی فلوریڈا کی 23 کاونٹیز میں انخلا کے احکامات ،فیڈرل ایمرجنسی چیف کے مطابق درجنوں پناہ گاہیں کھول دی گئیں فلوریڈا کے گورنر نے 46 کاؤنٹیوں کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا نیشنل گارڈ کے ساڑھے 5 ہزار دستوں کو متحرک کر دیا ۔















