کراچی ( اے بی این نیوز ) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نےشاہراہ فیصل پر شیر کے معاملہ کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے رہائشی علاقہ میں شیر رکھنے سے متعلق وائلڈ لائیف سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کس قانون کے تحت اور کس کی اجازت سے شیر کو رہائشی علاقہ میں رکھا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے وائلڈ لائیف کے ساتھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی تعاون کرنے کی ہدایت،پولیس نے شیر کے مالک کو حراست میں لے لیا،شیر کے مالک کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ، محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تحقیقات کی جائے گی کے شیر کا پرمٹ ہے یا نہیںوائلڈ لائف قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں شیر رکھنے کی ممانعت ہے ، پولیس نے بتایا کہ شیر کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائیگا ، شیر کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پکڑ لیا ہے،
شیر کو پنجرے میں ڈال کر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ منتقل کردیا ہے۔















