اہم خبریں

بجلی بلوں میں اضافہ،راولپنڈی میں تاجر برادری کی شٹر ڈاون کی کال

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،راولپنڈی میں تاجر برادری کا شٹر ڈاون کی کال،تاجر سڑکوں پر نکل آئے ،صدر، راولپنڈی کینٹ، کمرشل مارکیٹ، راجہ بازار اور دیگر علاقوں سے تاجر کچہری چوک پہنچ گئے،تاجر برادری نے کہا کہ بلوں میں اضافے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے آج راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے،صدر بنک روڈ پر بھی تاجروں کا اضافی بلوں کے خلاف احتجاج،ریلی کی قیادت کینٹ تاجر یونین کر رہے ہیں،صدر سنگاپور پلازہ سمیت صدر بنک روڈ پر تاجروں نے کاروبار بند کردیاسینکڑوں تاجر صدر بسنگاپور پلازہ کے سامے پر اگھٹے ہونا شروع،سنگاپور تاجروں کی حکومت کیخلاف نعرے بازی جاری،بلوں میں ٹیکسز کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے،نہ بل جمع کروائیں گے نہ گھروں سے بجلی کاٹنے دینگے،صدر بنک روڈ کے باہر احتجاج سے ٹریفک بلاک،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو مشکلات،وزیراعظم بجلی بلوں سے تمام اضافی ٹیکسز فی الفور ختم کریں ۔

متعلقہ خبریں