اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس مین سزا ہوئی، اب چوری سے انکار نہیں کر سکتے ،مختصر دورانیے کی سزا اکثر معطل ہو جاتی ہے، اگر دیگر کیسز میں انہیں گرفتار کیا جارہا ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سائفر کے معاملے میں بھی سابق وزیر اعظم کا جھوٹ کا پکڑا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔















