اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق یہ خبر ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی کے بعد گرفتار کرلیا جائیگا اسی اندیشے سے پیش نظر پی ٹی آئی چیئرمین نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ اس حوالے سے درخواست وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے،اس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے، پولیس اور نیب کو چیئرمین پی ٹی کی گرفتاری سے روکا جائے۔















