اہم خبریں

تکنیکی خرابی ،برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لاتعداد پروازیں منسوخ

لند ن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں ہزاروں مسافر ایئر لائنز کی پروازوں کی تاخیر سے پریشان ۔برطانیہ کی چھ ایئر لائنز نے پروازوں میں تاخیر کی وارننگ جاری کر دیا ۔ل تکنیکی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو اپنے ہوائی سفر میں خلل کا سامنا ہے ، لاتعداد پروازیں منسوخ ۔برطانیہ کے نیشنل ائیر کنٹرول سسٹم 9 گھنٹے خرابی رہی جس سے دس لاکھ لوگ مسافر متاثر ہوئے۔500 فلائیٹس کینسل کی گئیں جن میں 230 پروازوں نے برطانیہ آنا تھا اور 270 نے برطانیہ سے باہر جانا تھا۔ این اے سی ایس نے برطانیہ کے ہوائی اڈوں کو خبر دار کیا ہے کہ ائیر سسٹم میں خرابی کے تدارک کے باوجود سسٹم میں خلل رہے گا۔ برطانیہ کے ہوائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی بڑی ناکامی کے بعد برطانیہ جانے والے اور پرواز کرنے والے طیاروں میں خلل پڑا ہے۔ نیٹ ورک کی وسیع ناکامی کی وجہ سے سوموار کو مصروف بینک ہالیڈے پر برطانیہ کی فضائی حدود پر عارضی پابندیاں لگائی گئیں۔ مسافروں کو سفر میں خلل ڈالنے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے اور بہت سے ہوائی جہاز گراؤنڈ کر دیے گئے تھے جبکہ نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرول انجینئرز نے ایک تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کیا تھا، جس کی شام 3.30 بجے تک شناخت اور تدارک کر دیا گیا تھا۔ تاہم NATS جو کہ برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی خدمات فراہم کرتا ہے، نے تاخیر اور منسوخی سے متاثر مسافروں سے معذرت کی اور مسافروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس مسئلے نے ان کی پرواز کو کیسے متاثر کیا ہے

متعلقہ خبریں